آسٹریلیا میں طیارہ حادثہ، پانچ افراد ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا کے دارالحکومت میلبورن کے مضافات میں پانچ لوگوں کو لے جا رہا ایک چھوٹا طیارہ اسینڈن ایئرپورٹ کے قریب واقع ایک شاپنگ سینٹر پر آج گر کر تباہ ہو گیا۔ وکٹوریہ اسٹیٹ پولیس کی وزیر لجا نیولے نے اسکائی نیوز کو بتایا اسلمناک حادثے کی ممکنہ وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔
ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسینڈن ایئر پورٹ کے قریب شاپنگ سینٹر پر ایک ہوائی جہاز میں آگ لگی ہے۔ پھرفائر بریگیڈ کے عملے کو طیارے کے جلے ہوئے ملبے کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ محترمہ نیولے نے کہا کہ طیارے میں پانچ افراد سوار تھے۔ اس چارٹرڈ طیارے نے آسٹریلیا اور تسمانیا کے جنوبی جزیرے کے درمیان پرواز بھری تھی۔ پولیس نے کہا کہ یہ طیارہ صبح نو بجے گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سطح پر ہوئے ممکنہ نقصانات کی بابت فی الوقت ہمارے پاس کسی طرح کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed as plane plunges into shopping centre near melbournes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply