صومالیہ میں صدارتی محل کے نزدیک کاربم دھماکہ پانچ فوجی ہلاک، ہوٹل تباہ

موگادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں آج صدارتی محل کے باہر کار بم دھماکہ ہوا جس میں پانچ فوجی جوانوں کی موت ہوگئی اور نزدیک ہی واقع دو ہوٹلوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولس نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدارتی محل کی دوسری طرف دو ہوٹل ہیں جن کو دھماکہ سے بڑا نقصان پہنچا ہے۔
رائٹر کے عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور صدارتی محل کے اوپر آسمان میں دھویں کی ایک دبیز چار تنی دیکھی گئی۔جائے وقوعہ پر تباہ شدہ کار کے ٹکڑے اور خون کے نشانات بھی دیکھے گئے۔ پولس اہلکار میجر محمد علی نے بذریعہ ٹیلیفون رائٹر کو بتایا کہ صدارتی محل کے باہر ایک خودکش کار بم دھماکہ کیا گیا۔
ابھی تک ہمیں اس دھماکے میں پانچ فوجیوں کے مرنے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے سے دو نزدیکی ہوٹلوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اس لئے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا دہشت گرد تنظیم الشباب کے ریڈیو اندلس نے بتایا کہ موگادیشو میں صدارتی محل کے پاس دھماکہ میں اس کا ہاتھ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed as car bomb explodes outside somali presidents residence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply