بحرین میں شیعہ عالم دین عیسیٰ قاسم کے حامیوں پر پولس فائرنگ ،5ہلاک

دوبئی: سنی حکمرانی والے ملک بحرین میںجاری شورش کے دوران دیراز شہر میں معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو سزائے قید سنائے جانے کے خلاف احتجاج میں بحرینی عوام اب پھرسڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مظاہرے شروع کر دیئے ہیں ، گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جسکے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے اور286 افراد کو گرفتا رکر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام بحرین کے سیاسی سسٹم میں اپنا بنیادی حق کو حاصل کرنے کی خاطر سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے جبکہ بحرینی حکومت مظاہرین کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ملک میں فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے الزام میں کافی عرصہ سے نظر بند کر رکھا تھا اور انکی شہریت بھی ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد بحرینی حکومت کے ان اقدامات کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔
بحرینی حکومت نے معروف عالم دین کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت میں کیس کی سماعت کرنے کا اعلان کیا لیکن عوام کے بھر پور احتجاج کی بنا پر نہ کر سکے لیکن اب دو دن پہلے بحرینی عدالت نے آیت اللہ عیسی قاسم کو سز ا سنا دی ہے جسکی بنا پر انکو ایک سال قید اور ا ن کی تمام املاک کو قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed 286 arrested in police raid on shia cleric isa qassims town in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply