استنبول میں اسرائیلی قونصل خانہ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے5گرفتار

استنبول: ترکی کی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پولس نے غزہ پٹی میں اسرائیلی ہوائی حملوں کے خلاف احتجاج میں استنبول میں واقع اسرائیل کے قونصل خانہ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5افراد کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک اسرائیلی سرحدی شہر کو نشانہ بنا کر کیے گئے ایک فلسطینی راکٹ حملہ کے جواب میں 21اگست کی شب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر غزہ پٹی پر تسلسل سے کئی میزائل داغے تھے ۔ترکی کی اناتولی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ افراد اس تجارتی مرکز میں داخل ہو گئے جہاں اسرائیلی قونصل خانہ تھا۔
لیکن قونصل خانہ کے طلب کرتے ہی وہاں پہنچنے والی پولس نے ان پانچوں کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیلی قونصل خانہ کے اطرا ف پہرہ سخت کر دیا گیا۔یہ واقعہ ترکی کی پارلیمنٹ میں گذشتہ ماہ اسرائیل کے ساتھ مصالحت کے حوالے سے ہونے والے معاہدہ کی توثیق کے محض چند روز بعد پیش آیا ہے۔اس معاہدہ سے دونوں ملکوں کے مابین چھ سال سے جاری کشیدگی دور اور سفیروں کے دوبارہ تقررر کی راہیں ہموار ہوگئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five detained for trying to enter israeli consulate in istanbul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply