لیبیا میں ساحل سمندر پر پانچ تارکین وطن کی لاشیں برآمد

طرابلس: بحیرہ روم میں 80 تارکین وطن کے ایک گروپ کی کشتی پلٹ جانے کے بعد لیبیا کے ساحل سمندر پر آج پانچ تارکین وطن کی لاشیں برآمدکی گئیں۔ لیبیا کے ریڈ کریسنٹ ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
اس کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے زیادہ تر لوگ سینیگال اور بنگلہ دیش کے شہری ہیں۔ زندہ بچ جانے والے تمام تارکین وطن کو شہر کے مختلف کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال تقریبا پانچ ہزار تارکین وطن کی بحیرہ روم میں ڈوبنے سے موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five dead bodies found off libya coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply