چین نیپال مشترکہ فوجی مشق فروری میں :نیپالی فوج کے بریگیڈیر کا بیان

بیجنگ: نیپال فوج کے ترجمان بریگیڈیر تارا بہادر کارکی کے مطابق چین اگلے فروری میں چین کے ساتھ اپنی پہلی فوجی مشق کرے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چین کے اس مشق پر پڑوسی ممالک کامنفی رد عمل ہو سکتا ہے۔ چین چاروں طرف سے چینی زمین سے گھرے نیپال پر اپنا اثر بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ اس معاملے میں ہندوستان کو چیلنج کر سکے۔
نیپال میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے چین اور ہندوستان دونوں نے اس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ چین اور نیپال کی فوج کے درمیان حالیہ برسوں میں بھی تعاون رہا ہے۔ چین اور نیپال کے درمیان فوجی مشقوں کے بارے میں ابھی ابتدائی رابطہ ہوا ہے اور اس کی تفصیلی وضاحت کا اعلان کچھ وقت بعد کیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First military exercise with china a routine affair nepal army in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply