قطری عازمین حج کی سعودی عرب آمد شروع،پہلا قافلہ پہنچ گیا

دوبئی /دوحہ:سعودی عرب کےاس اعلان کے بعد کہ اس نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے قطر سے لگتی ہوئی اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں،قطری عازمین حج نے سعودی عرب پہنچنا شروع کر دیا اور اس کا پہلا قافلہ سلوا سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہو گیا۔ سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق چار ممالک سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امرات اور مصر کی جانب سے قطر کے مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پہلی بار کھولی جانے والی سعودی سرحد سلوا سے سعودی عرب میں خشکی کے راستے داخل ہونے والا یہ قافلہ 50قطری عازمین حج پر مشتمل ہے۔ العربیہ نے کہا کہ یہ عازمین حج خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے مہمان کے طور پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سعودی عرب نے قطری عازمین حج کے لیے ایک یہ سہلوت بھی دی ہے کہ وہ حج کے لیے ضروری پیشگی اجازت کے بلا پرمٹ سرحد پار کر کے سعودی عرب آسکتے ہیں۔ سعودی پریس نے مزید بتایا کہ شاہ سلمان نے قطری عازمین حج کو جدہ لے جانے کے لیے سعودی ایر لائنز کا ایک طیارہ بھی اپنے ذاتی خرچ پر روانہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ قطری عازمین حج کو مملکت کے دوہوائی اڈو سے بھی گذرنے کی اجازت ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First group of qatari pilgrims enter saudi arabia by land report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply