سعودی عرب میں 10خواتین کو ڈرائینگ لائسنس جاری کیے گئے

جدہ : قدامت پسند ملک سعودی عرب میں دوشنبہ کو اس وقت جدت پسندی کی ایک اور کرن نمودار ہوئی جب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے10خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

سعودی عرب کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔ مملکت میںتین ہفتوں کے اندر تمام خو اتین درخواست دہندگان کو لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن دس خواتین کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان کے پاس پہلے ہی سے بین الاقوامی لائسنس تھے۔

انہیں لائسنس جاری کرنے سے پہلے ریاض میںجنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے ان کا مختصر ڈرائیونگ امتحان لیا اور نظر کی جانچ کی ۔ لائسنس جاری کرنے کے بعد ایک ویڈیو آن لائن چلا یا گیاجس میں ایک خاتون کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس لیتے دکھایا گیا ہے۔

جس پر سوشل میڈیا میں مبارکباد کے پیغامات کا پٹارہ کھل گیا۔ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا”وطن عزیز کی بیٹیوں کو ہزار ہا ہزار مبارکباد کہ سعودی عرب میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا“۔

مریم نام کی ایک خاتون نے ٹوئیٹ کیا کہ مبارکباد! میں اس خاتون کی سہلی بننا چاہتی ہوں تاکہ یہ مجھے اپنے ساتھ کار میں بٹھا کر ریاض شہر کی سیر کراسکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First batch of saudi women receive driving licenses in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply