نوبل انعام یافتہ کیمیا داں احمد حسن زویل انتقال کر گئے

قاہرہ:نوبل انعام یافتہ مصرنژاد امریکی کیمیا داں احمد حسن زویل کا امریکہ میں انتقال ہو گیا۔ان کے ترجمان شیرف فوڈ نے یہ اطلاع دی۔ان کے انتقال کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو پائی ہے۔
وہ 70 سال کے تھے۔ امریکی صدر بار ک اوباما کےسائنس اور ٹیکنالوجی مشیر مسٹر احمد زویل مغربی ایشیا میں پہلے امریکی سائنسی سفیر تھے۔ اس کے علاوہ مسٹرزویل کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بھی رکن رہے۔ مسٹرزویل کی پیدائش قاہرہ سے 160 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبہ دمنیور میں ہوا تھا۔
انہوں نے اسکندریہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی جس کے بعد آگے کی تعلیم کے لئے وہ امریکہ چلے گئے جہاں فلاڈلفیا میں پنسلوانیا یونیورسٹی سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 1976 میں وہ کیلیفوریا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے فیکلٹی میں شامل ہوئے جہاں وہ کیمسٹری اور فزکس کے پروفیسر بنے۔ 1982 میں انہوں نے امریکہ کی شہریت قبول کر لی۔
1999 میں مسٹر زویل کو کیمسٹری کےنوبل انعام سے نوازا گیا۔ مسٹرزویل نے اپنی زندگی میں تقریبا 600 سے زائد سائنسی مضامین اور 16 کتابیں لکھیں۔ اپریل 2009 میں صدر اوباما نے مسٹر زویل کو اپنی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسل کی مشاورتی کمیٹی میں رکن مقرر کیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First arab nobel science winner ahmed zewail dies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply