چار اسرائیلیوں کی ہلاکت پر الخلیل اور غزہ میں فلسطینیوں نے آتش بازی کر کے جشن منایا

مغربی کنارہ:الخلیل اور مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینیوں نے بدھ کو اسرائیل کے یروشلم کے بعد دوسرے سب سے بڑے شہر تل ابیب کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقہ سرونا مارکٹ میں کامیاب دہشت گردانہ حملہ کا ،جس میں 4اسرائیلی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے،زبردست آتش بازی کر کے جشن منایا۔
جن دو فلسطینیوں نے تل ابیب میں یہ دہشت گردانہ حملہ کیا وہ الخلیل میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے ہیں اورآپس میں کزن ہیں۔حمس سے وابستہ میڈیا نے بتایا کہ اس حملہ کا جشن غزہ پٹی میں بھی منایا گیا۔غزہ میں شہاب نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینی باشندوں نے حملہ کی خبر ملتے ہیں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
غزہ مقیم حمس رہنما اسماعیل حانیہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ”الخلیلیوں عظمت و جلال کو سلام“۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ کا اختتام جیت کی علامت ”V“سے کیا۔
ایک دوسرے ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک شوٹر کو ”ہیرو“ قرار دیا۔سرونا مارکٹ میں حملہ سال نو والے دن ڈیزن گوف اسٹریٹ مٰں ایک مئے خانہ پر اسرائیلی عرب نشاط میلہیم کے حملہ کے بعد ، جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے،پہلا حملہ ہے۔

Title: fireworks in hebron and gaza after four israelis killed in terror attack | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply