لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی،نصف پہلی منزل جل کر راکھ

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی حصے میں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں زبردست آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور ٓگ بجھانے والے97 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ محکمہ فائر نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ چنگفورڈ میں واقع پانڈلیڈ ڈسکاؤنٹ اسٹور کی پہلی منزل کا تقریباً آدھا حصہ پوری طرح جل کر خاک ہو گیا اور پہلی منزل کے نیچے کے کچھ حصہ اور چھت میں بھی آگ لگ گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ آگ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ آگ لگنے کے بعد جائے واقع پر تین مشتبہ افراد کو دیکھا گیا تھا جن کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firefighters battle blaze at store in east london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply