کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کی تباہکاریاں جاری

لاس اینجلس: امریکہ میں کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔جس کے باعث وہ مقامات جہاں کبھی مکانات ہوا کرتے تھے صرف آگ کی شدت سے پگھل کر ٹیڑھے میڑھے ہوجانے والے دروازے اور پوسٹ باکس نظر آرہے ہیں۔
آگ کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں کے تقریبا 35 ہزار مکان تباہ ہو گئے ہیں اور 80 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے۔ علاقے میں واقع تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگ تقریبا تیس ہزار ایکڑ علاقے میں لگی ہوئی ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ محکمہ کے 1600 ملازمین کو لگایا گیا ہے۔
امریکہ میں خشک سالی اور گرم موسم کی وجہ سے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں دسمبر تک جنگل میں آگ لگنے کے ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ آگ کی وجہ سے اب تک 175 عمارت اور کاروباری ادارے تباہ ہو گئے ہیں جس میں 150 سال پرانامتھیڈسٹ چرچ بھی شامل ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firefighters attack huge california wildfire by air ground in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply