امریکہ کے ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

نیو یارک: صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی ملکیت والے ٹرمپ ٹاور کے نام سے معروف نیو یارک کی لکژری عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ مڈٹاؤن مین ہٹن میںواقع اس عمارت میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوشش میں لگا ہے۔
بتایاجاتا ہے ک آگ پر قابو پالیا گیا اور اس میں کوئی جانی نقصان کی بھی خبر نہیں ملی۔جس وقت آگ لگی تو مسٹرٹرمپ ٹرمپ ٹاور میں نہیںتھے۔58منزلہ اس ٹرمپ ٹاور میں ایک تین منزلہ بالا خانہ اور 27تجارتی منزلیں ٹرمپ آرگنائزیشن کی ملکیت ہیں۔
لیکن باقی عمارت ٹرمپ کنبہ کی نہیں ہے۔یہ عمارت جسے ٹرمپ کی تجارتی زندگی میںسب سے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا جاتا ہے1983میں بن کر تیار ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire breaks out on roof of trump tower in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply