دوبئی کی ایک عمارت میں زبردست آگ

دوبئی: متحدہ عرب امارات میں دوبئی کے مصنوعی پام جزیرے کی ایک14منزلہ عمارت بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ۔ ایک میڈیا دفتر نے ٹوئیٹر کے ذریعے خبر دی کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور بچاؤ کا کام کرنے والی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا،”عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اس میں کسی کے جل کر ہلاک یا جھلس جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی میں بھی ماہ اگست میں زیر تعمیر 28 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس میں 13 افراد جھلس گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire breaks out at palm jumeirah building in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply