چین کے صوبہ جیلین میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 7لوگوں کی موت

بیجنگ: (رائٹر) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلین کے چیاوانگ شہر میں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں آج آگ لگ جانے سے سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ خبر رساں ایجنسی ژنہواں کے مطابق نرسنگ ہوم میں آج سویرے چار بج کر 10 منٹ پر اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جنگی پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 32 لوگوں کو محفوظ نکال لیا اور 17 منٹ کے اندر آگ پر قابو پا لیا۔
آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سال 2015 میں ہینان صوبہ کے ایک اولڈ ایج ہوم میں آگ لگ گئی تھی جس میں 38 افراد مرگئے تھے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے افسران کو یہ یقینی بنانے کا حکم دیا تھا کہ اس طرح کے واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire at china nursing home kills seven in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply