افغانستان کے فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکہ کے بعد آتشزدگی، بڑے پیمانے پر جانی اتلاف کا خدشہ

کابل:افغانستان میں ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں پر اسرار دھماکہ کے بعد تسلسل سے دھماکے ہوئے جس سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سرھدی شہر چمن میں زبردست خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔موصول اطلاع کے مطابق یہ سمع خراش دھماکہ قندھار کے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں واقع افغان نیشنل آرمی بیس کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ افغان پولیس کے مطابق جہاں دھماکہ ہوا ہے اس سے 30 میٹر کے فاصلے پر شہری آبادی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک کے آرمی اسلحہ ڈپو میں آدھی رات کے وقت شدید دھماکے ہوئے۔
دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ افغان بارڈر کے قریب واقع پاکستانی شہر چمن تک دھماکوں کی گونج سنی گئی جبکہ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود میں کوئی گولہ یا شیل نہیں گرا۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں بڑی تعداد میں افغان فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اس کی حکومتی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد راکٹوں میں آگ لگ گئی اور وہ ڈپو کے قریب واقع شہری آبادی پر جا کر گرنا شروع ہو گئے ہیں جس سے اس علاقہ میں افرا تفری کا عالم ہے۔ جیوں کی بڑی تعداد ہلاکت کی شکار ہوئی ہے لیکن ابھی تک ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔واقعے کی تفتیش کے لیے قندھار میں کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ادھر پاک افغان سرحد کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire at afghan ordnance depot triggers series of blasts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply