وزیر اعظم برطانیہ اور لندن کے مئیر کا فنس بری پارک مسجد واقعہ پر اظہار افسوس

لندن:برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے ، لندن کے مئیر صادق خان اور لیبر رہنما جرمی کوربین نے لندن میں فنسبری پارک مسجد سے گھر جانے والے نمازیوں کو ایک وین سے کچلنے کے واقعہ کو خوفناک بتاتے ہوئے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
محترمہ مے نے ای میل پر جاری بیان میں کہا کہیہ عجیب واقعہ ہے۔ اس واقعہ میں جو بھی متاثر ہوئے ہیں ، ان کے لواحقین کے تئیں میری ہمدردی ہے۔اپوزیشن لیبر پارٹی کے صدر جیریمیکاربن نے ٹویٹ کیا، “میں فنسبری پارک کے قریب ہوئے اس واقعہ پر چونک گیا ہوں۔میری ہمدردی اس خوفناک واقعہ سے متاثر لوگوں اور کمیونٹی کے ساتھ ہے۔
اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ رمضان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے آئے تھے اور یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔ فی الحال، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کوئی حادثہ ہے یا پھر اسے کسی سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔صادق خان نے ٹوئیٹ کیا کہ جائے وقوعہ پر ہنگامی خدمات کا عملہ پہنچ چکا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Finsbury park may corbyn khan express shock as van runs over mosque worshippers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply