فن لینڈ: سنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب

ہیلسنکی : یورپی ممالک ناروے اور سویڈن کے پڑوسی ملک فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 34 سالہ سیاستدان سنا مرین کو وزیر اعظم منتخب کیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں۔

سنا مرین جہاں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بنی ہیں، وہیں وہ فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیر اعظم بھی بنی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہسنامرین پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی ہیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔

سنا مرین کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت ’سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفیٰ ہونے والے وزیر اعظم اینتی رینے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم بنی ہیں۔خبر رساں ادارے ’اے پی ‘ کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلیٰ کونسل میں شامل 32 ارکان میں سے 29 ارکان نے 34 سالہ خاتون کو وزیر اعظم بنانے کے لیے ووٹ دیا۔

سنا مرین سے قبل بھی اسی سیاسی جماعت کے اینتی رینے وزیر اعظم تھے اور اس جماعت کو رواں برس اپریل میں ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ اکثریت حاصل تھی۔ایس ڈی پی نے دیگر 4 سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی، تاہم فن لینڈ میں کئی ہفتوں سے محکمہ پوسٹل کے ملازمین کے شدید احتجاجوں کی وجہ سے اینتی رینے کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

اینتی رینے کے استعفیٰ کے بعد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دیگر سیاستدان بھی وزیر اعظم کے امیدوار تھے، تاہم زیادہ تر کونسل ارکان نےسنا مرین کو ووٹ دے کر نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا۔

سنامرین 34 برس کی عمر میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے والی پہلی وزیر اعظم بن گئی ہیں، دوسرے کم عمر ترین وزیر اعظم کا درجہ یوکرین کے وزیر اعظم 35 سالہ اولکسے ہونچارک کے پاس ہے جب کہ تیسری کم عمر ترین وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی 39 سالہ جینسڈا آرڈرن ہیں۔

سنا مرین وزیر اعظم بننے سے قبل گزشتہ ہفتے تک وزیر ٹرانسپورٹ کی خدمات سر انجام دے رہی تھیں اور وہ 2015 میں پہلی بار 30 سال کی عمر میں رکن اسمبلی بنی تھیں۔سنامیرن کی پیدائش متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے جوڑے کے ہاں ہوئی تھی اور ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھیں۔

سنامرین ہم جنس پرست جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھیں اور وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔سنا مرین ایک بچے کی والدہ ہیں اور وہ اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ رہتی ہیں جن سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Finlands sanna marin 34 becomes worlds youngest serving prime minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.