لیبیائی فوج اور القاعدہ انتہا پسندوں میں تصادم جاری

بن غازی: گذشتہ ہفتہ لیبیائی حکومت کی فوج اور مارٹروں اورمشین گنوں سے لیس بن غازی اسلامی انتہا پسندوںکے درمیان شروع ہونے والا تصادم شہر کے حواری علاقہ میں بدھ کے روز بھی جاری رہا۔واضح رہے کہ جنرل خلیفہ ہفتر کی قیادت میں لیبیائی فوجوں اور لییا میں القاعدہ کی شاخ کہی جانے والی انتہا پسند تنظیم انصار الشریعہ سمیت بن غازی کے انقلابیوں کی مجلس شوریٰ کے بنیاد پرستوں میں زبردست جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔لیبیا میں2011 کی بغاوت کے بعد،جس میں کرنل معمر القذافی کو معزول کر دیا گیا تھا، لیبیا میں افرا تفری کا ماحول ہو گیا تھا اور لیبیا 2014سے دو متوازی حکومتوں میںتقسیم ہو گیا۔ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)نے لیبیامیں حصول اقتدار کی اس جنگ کا فائدہ اٹھا کر وہاں اپنے قدم جما لیے۔انہوں نے سرت شہر پر اپنا تسلط قائم کر لیا اور ملک گیر پیمانے پر ہلاکت خیز حملے شروع کر دیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fighting rages between libyan national army and al qaida militants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply