لیبیا کے بن غازی کے رہائشی علاقوں پر بمباری میں3 غیر فوجی ہلاک

بن غازی: ایک اسپتال کے اہلکار کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی کے ایک رہائشی علاقے میں گولہ باری سے کم از کم تین غیر فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ دو سال سے بھی زیادہ عرصے سے لیبیا کے مشرقی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج بن غازی شہر میں اسلامی شدت پسندوں اور دیگر باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ میں اکثر عام شہریوں کو نقصان ہوتا ہے۔حفتر کی فوج باغیوں کو شہر سے باہر رکھنے کے لئے باقاعدگی سے ہوائی حملے کرتی رہتی ہے۔
حفتر کی وفادار خصوصی فوج کے ترجمان فاضل الحاسی نے بتایا کہ شدت پسندوں کی جانب سے داغا گیا بم کا ایک گولہ رہائشی علاقے میں آکر گرا جس کی وجہ سے یہ جانی نقصان ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fighting kills 3 civilians in benghazi libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply