وسطی افریقی جمہوریہ میں اسلامی عسکریت پسندوں کا حملہ ،30 ہلاک

کاگا باندورو: (رائٹر) وسطی افریقی جمہوریہ میں اسلامی عسکریت پسندوں نے اب تک شمالی علاقے میں حملہ کرکے کم از کم 30افراد کو ہلاک اور 57 دیگر زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’سیلیکا‘ انتہاپسندوں نے یہاں کے کاگا باندورو شہر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے۔
اس دوران مسلح افراد نے کچھ لوگوں کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مخالفت کرنے پر دوسرے لوگوں کو قتل کر دیا۔ قتل عام کے بعد جب عسکریت پسند آگے بڑھے تاہم اقوام متحدہ کی امن بردار فوج نے انہیں پسپا کر دیا۔
وسطی افریقی جمہوریہ میں 2013 سے ہی حالات ابتر ہیں، جب یہاں کی اقلیتی مسلم آبادی کی نمائندگی والی سیلیکا تنظیم نے اس وقت کے صدر فرانسوا بوزیزے کو معزول کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fighting in central african republic kills 30 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply