طالبان اور داعش کے درمیان خونیں تصادم میںطالبانی کمانڈر سمیت14ہلاک

کابل: ایک حکومتی اہلکار کے مطابق صوبہ مشرقی ننگر ہار کے اچین ڈسٹرکٹ میں طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے وفاداروں کے درمیان ایک بار پھر خونریز جھڑپ ہو گئی۔کرنل حضرت حسین مشرقی وال نے کہا کہ یہ تصادم منگل کی شب کرکنی مین ہوا جس میں داعش کے کم ا زکم9 وفاداراور پانچ طالبان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدگان مین طالبان کا ایک مقامی کمانڈر میر گلاب بھی شامل ہے۔کرنل مشرقی وال نے مزید کہا کہ 6طالبان اور چار داعش انتہا پسند اس لڑائی میں زخمی بھی ہوئے۔پولس ترجمان کے مطابقداعش نے طالبان گروہ کے دو لڑاکوں کو پکڑ بھی لیا ہے۔
متحارب گروہوں نے ابھی تک اس تصادم کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔تاہم ننگر ہار ان دونوں گرپوں کے لیے میدان جنگ بنا ہوا ہے اور دونوں نے ہی ایک دوسرے کے خلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس وقت ہزاروں انتہا پسند جن میں اکثریت طالبان اور داعش کے وفاداروں کی ہے ، ننگر ہار میں ڈیرہ ڈالے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fighting break out again between taliban and daesh loyalists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply