بنگلہ دیش میں گرفتاری سے بچنے کے لیے 8دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے شمالی حصے میں پولیس کے ایک دہشت گرد ٹھکانے پر چھاپہ ماری کے دوران آٹھ دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق ناصرپور شہر کے مولوی صدر علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے سے آٹھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ انسدا دہشت گردی اور جرائم یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے کے اندر خود کو ہی اڑا لیا۔
مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے کوملا میونسپلٹی میں واقع ایک دہشت گرد ٹھکانے پر بھی چھاپہ ماری کی جہاں کم از کم دو دہشت گردوں کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ سیکورٹی فورسز نے کل ناصرپور میں دہشت گردوں کی گرفتاری کی مہم چلائی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fighters blow themselves up with grenade in bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply