سعودی عرب میں عورتوں جیسی آرائش و زیبائش کرنے والے50 نوجوان گرفتار

ریاض:سعودی عرب میں عجیب و غریب انداز کی گیسو تراشی اور گلے میں زنجیریں ڈالنے اور غیر اسلامی سمجھی جانے والی رائش و زیبائش میں گھومتے ہوئے 50نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی نیوز ویب سائٹ سبق کے مطابق ان نوجوانوں کو مکہ میں ماہ رمضان کے دوران کریک ڈاو¿ن میں گرفتار کیا گیا۔افسران کے مطابق قانون نافذ کرنے والی ٹیم نے جس میں خواتین بھی شامل ہیں شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ ایسی عادتیں اور رسومات ترک کر دیں جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ایک خالصتاً اسلامی مملکت ہے ۔جہاں غیر شرعی کام کی کوئی گنجائش یا معافی نہیں ہے۔

Title: fifty saudis detained over un islamic necklaces haircuts | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply