سعودی عرب پر میزائل داغنے کی کوشش میں15حوثی انتہاپسند ہلاک

دوبئی: سعودی عرب کے سرکاری نیوز چینل العربیہ کے مطابق بدھ کے روز سعدہ صوبہ میں الطائر ڈسٹرکٹ سے سعودی عرب پر بالستک میزائل داغنے کی کوشش میں کم از کم15حوثی انتہاپسند جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن نے منگل کے روز یمن کے صدر سے بات کی کیونکہ انہوں نے کلیدی بندرگاہ حذیذہ کے ساحل پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ گذشتہ ماہ سویڈن میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل آوری یقینی بنانے کے مقصد سے دورہ کر کے یمن کے دارالخلافہ صنعاءمیں حوثی لیڈروں سے ملاقات کے بعد مارٹن گرفتھ نے یمنی حکام سے ملاقات کی۔بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانےوالے لیڈرعبد الربو منصور ہادی نے سعودی دارلخلافہ ریاض میں مذاکرات کے دوران گرفتھ کی جدوجہد اور کاوشوں کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifteen houthis killed attempting to launch ballistic missile from saada in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.