شام میں حماة اورالیپوشہروں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں15ہلاک

دمشق: دہشت گردوں نے فائربندی معاہدہ کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے شہر الیپو اور حماة پر راکٹوں اور مارٹر بموں سے حملہ کر دیا جس میں کم از کم15غیر فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔شام کی خبر رساں ایجنسی سانانے حماة پولس کمان کے حوالے سے بتایا کہ احرار الشمس اسلامک موومنٹ اور جبھةالنصرہ(نصرہ فرنٹ) کے دہشت گردوں نے الجبیریہ گاو¿ں سے یہ راکٹ اور مارٹر گولے داغے۔ چار مارٹر بم حماة کے رہائشی علاقوں میں آکر گرے جبکہ دس بم شہر کے مضافات میں گرے۔اس حملہ میں چار غیر فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ النصرہ فرنٹ الیپو میں مقیم اس کے دیگر مسلح گروپوں کے دہشت گردوں نے الیپو شہر پر بمباری کر کے کم ا زکم 11شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ جس سے الشرفیہ، منیان، سیف الدولہ ،الخالدیہ ،نائل اسٹریٹ، الحمدانیہ اور موکامبو علاقوں میںمتعدد افراد زخمی ہوگئے اور 100سے زائد مکانات،7مسجدوں،3اسکولوں اور20کاروں کو نقصان پہنچا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fifteen civilians killed dozens injured in terrorist attack in hama and aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply