فتح اللہ غلین نے گرفتاری وارنٹ پر ترکی کے نظام عدلیہ پر کڑی تنقید کی

واشنگٹن: امریکہ میں مقیم ترکی کے مولوی فتح اللہ غلین نے اپنے خلاف ترک حکومت کی طرف سے جاری گرفتاری وارنٹ کی مذمت کی ہے۔مولوی فتح اللہ گولن پر ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
مولوی غلین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ترکی کی عدالت کے نظام میں عدالتی آزادی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔مولوی غلین نے کہا کہ یہ وارنٹ صدر طیب اردگان کی آمریت اور ان کے غیر جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم غلین نے ترکی میں گزشتہ ماہ ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش میں اپنے کسی بھی کردار سے صاف انکار کیا ہے۔
جمعہ کو دن جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری میں غلین پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہی کے اکسانے پر 15جولائی کو فوجی بغاوت ہوئی تھی۔لیکن غلین اس بغاوت میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fethullah gulen slams turkey judicial system over arrest warrant in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply