افغان خاتون ممبر پارلیمنٹ سڑک حادثہ میں ہلاک

کابل: افغانستان کی ایک خاتون ممبر پارلیمنٹ مشرقی ننگر ہار صوبہ میں جلال آباد کے مضافات میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئیں۔ صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر کے بیانیے میں کہا گیا ہے کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والی پروین نورستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نورستان صوبہ کی نمائندگی کرتی تھیں۔
بیانیہ میں مزید کہاگیا کہ نورستان اپنی کار میں گھر جارہی تھیںکہ جلال آباد کے مضافات میں واقع درونتا علاقہ میں ان کی کار حادثہ سے دوچار ہو گئی جس میں وہ ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ممبر پارلیمنٹ کی میت جلالا آباد اسپتال منتقل کر دی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Female afghan mp dies in a traffic incident in jalalabad city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply