خامنہ ای کے بیان سے ایران میں تشدد پھیلنے کا اندیشہ

تہران: ملک میں پیٹرول اور گیس کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف گذشتہ ایک ہفتہ سے مظاہرہ کرنے والوں کوایران کے روحانی رہبر اعظم کے ذریعہ ٹھگ کہے جانے سے تشدد برپا ہوجانے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

آیت اللہ خمینی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران میں جو کچھ مظاہرے ہو رہے ہیں ان کے پس پشت اسلامی انقلاب مخالفین اور ایران کے دشمنوں کا ذہن کارفرما ہے ایندھن کی قیمتوںمیں اضافہ کے حکومتی فیصلہ کو درست بتایا۔

ٹیلی ویژن سے کیے گئے خطاب کے چند گھنٹے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے فسادیوں کے ایک گروپ کی حمایت کرنے پر امریکہ کو ہدف تنقید بنایا۔

انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ ایرانی عوام کو پابندیوں کے ذریعہ اقتصادی دہشت گردی کا شکار بنا رہا ہے ۔ انہوں نے تشدد برپا کرنے والوں کو بھی تخریب کار بتایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fears of further bloodshed in iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.