ایف بی آئی نے کلنٹن ای میل کیس کی نئے سرے سے تحقیقات شروع کر دی

سیڈر راپڈس: امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے کہا کہ وہ سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ذاتی ای میل سے متعلق نئی معلومات کی جانچ پڑتال کریں گے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے امریکی پارلیمنٹ کی کچھ کمیٹیوں کے صدور کو اطلاع دی ہے کہ ایجنسی مسز کلنٹن کے ای میل کی پھر سے جانچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا ان ای میلز میں کوئی خفیہ معلومات شامل ہے۔ ابھی بہر حال یہ واضح نہیں ہے کہ اس سے متعلق نئی معلومات کتنی اہم ہیں۔
ایف بی آئی کے اس فیصلے سے آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں نیا موڑ آ سکتا ہے جہاں مسز کلنٹن جو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیں، رائے عامہ سروے میں وہ اپنے حریف ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fbi probes newly discovered emails tied to clinton case in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply