ای میل اسکینڈل میں ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو کلین چٹ دی

واشنگٹن:امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ہلیری کلنٹن کے ای میل کی نئی کھیپ میں کسی طرح کے مجرمانہ ثبوت نہیں ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ہری جھنڈی دے دی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی نے کانگریس کو لکھے ایک خط میں کہا کہ تفتیشی ایجنسی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اسے ایسا کچھ نہیں ملا ہے جس سے اس صورت حال میں کسی تبدیلی کی گنجائش ہو۔
اسی سال جولائی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ رہتے ہوئے کلنٹن نے حساس چیزوں کے تعلق سے اپنے ذاتی ای میل سرور پر لاپرواہی برتی تھی لیکن کوئی جرم نہیں کیا تھا۔
ہلیری کے ایک لیپ ٹاپ میں مبینہ طورپر ای میل ملنے کے بعد یہ معاملہ دوبارہ اٹھا۔ گزشتہ مہینہ اس معاملے میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا تھا جس میں ہلیری کلنٹن کے ای میلوں کی دوبارہ جانچ کی بات کہی گئی تھی۔ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاملے کو ہلیری کلنٹن کے خلاف انتخابی موضوع بنا لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fbi gives clean chit to hillary before polls in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply