طالبان نے افغان صوبہ فراہ کے شہر انار درہ پر قبضہ کر لیا

کابل: افغان سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے فراہ صوبہ کے انار درہ پر قبضہ کر لیا۔اس شہر میں 14ہزار آبادی ہے جن میں70فیصد تاجک ہیں اور پشتون اقلیت میں ہیں۔
صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ طالبان انتہا پسندوں نے اتوار کی شب میں اس شہر پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔
اسی دوران مقامی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ طالبان باغیوں نے شہر پر ایک مربوط حملہ کر کر دیا جس میں سلامتی دستوں کے کئی سپاہی ہلاک ہو گئے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ طالبان کے ایک گروپ نے شہر پر مکمل کنٹرول پالیا ہے اور تصادم کے دوران سلامتی دستوں کا زبردست جانی نقصان ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farahs anar dara has reportedly fallen into taliban hands in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply