برطانیہ کی خاتون ممبر پارلیمنٹ ہیلن جو کوکس کے قاتل کو عمر قیدکی سزا

لندن: اس سال جون میں برطانیہ کی خاتون رہنما ہیلن جو کوکس کو قتل کرنے والے تھامس مائر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہاں کی عدالت نے دہشت گردی مخالف قانون کے تحت ملزم تھامس کا جرم ثابت کرنے میں 90 منٹ کا وقت لگا۔جج ایلن ولکی نے فیصلے کے بعد تھامس کی کچھ بولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’تم محب وطن نہیں ہو۔
اپنی حرکت سے تم نے ہمارے ملک کے بنیادی عناصر کے ساتھ دھوکہ کیا ہے‘۔ 53 سالہ تھامس نے جون میں یورپی یونین میں برقرار رہنے کے سلسلے میں ہوئے ریفرنڈم سے پہلے 41 سالہ رہنما جو کوکس کو فائرنگ اور خنجر کے کئی وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ان کے جسم میں تین گولیاں پیوست ہو گئی تھیں جس سے انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Far right terrorist thomas mair jailed for life for jo cox murder in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply