ہونڈراس میں فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

تیگوسیگلپا:ہونڈوراس کے دارالخلافہ تیگو سی گالپا میں قومی فٹبال چمپین شپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں فٹبال شوقینوں میں بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ہنگامی خدمات کے افسران کے مطابق یہ بھگدڑ اس وقت مچی جب موٹاگوا اور ہونڈوراس پروگریسو کے درمیان یہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے فٹبال شوقینوں نے پہلے ہی سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں رکاوٹیں پھلانگنا چاہیں۔
یونیورسٹی ہسپتال کے ترجمان میگوئل اوسوریو نے بتایا کہ چار بالغ مرے ہیں اور ایک درجن سے زائدا فراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ہنڈوراس کے فائر برگیڈ نے بتایا کہ تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل اسٹیڈیم میں یہ فائنل میچ شروع ہونے ہی والا تھا۔

Title: fan stampede at honduras football match kills four people in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply