ایران کے ایک معروف دانشور داریوش شائیگان وفات پا گئے

تہران: ایران کے شہرہ آفاق فلسفی و دانشور داریوش شائیگان ، جنہوں نے اپنی بیش بہا تصنیف’ثقافتی انفصام “سے زبردست شہرت پائی تھی ,جمعرات کو انتقال کر گئیے۔ وہ83برس کے تھے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ارناکے مطابق شائیگان جنوری میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد دو ماہ سے تہران کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔شائیگان کو 1960میں پیرس میں سوربون یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی تھی۔
انہیں ایک فرانسیسی ناول ”لینڈ آف میراج“ لکھنے پر 2004میں فرانسیسی مصنفین کی انجمن کی جانب سے فرنچ اے ڈی ای ایل ایف ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
انہون نے ہندوستانی مذاہب اور سنسکرت پر توجہ مرکوشز کر کے فلاسفی پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔2016میں شائیگان نے خود کو دانستہ طور پر اس طرح تعبیر کیا”میں کوئی فلسفی نہیں ،میں ایک آزاد مفکر ہوں“

Title: famed iranian philosopher shayegan dies at age 83 | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply