روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ’بدھسٹ بن لادن ‘ کا فیس بک پیج ہٹا دیا گیا

یانگون:(ایجنسی)فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ‘بدھسٹ بن لادن’ کے نام سے تعبیر کیے گئے میانمار کے ایک مذہبی پیشوا کے فیس بک پیج کو ہٹا دیاہے۔
میانمار کی قوم پرست بدھسٹ تحریک کے مشہور رہنما ویراتھو فیس بک کو اپنے ہزاروں پیروکاروں کو روہنگیا کو ہدف بنا کر مسلمانوں کے خلاف حملوں پر اکسانے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویراتھو کے فیس بک پیج کو ہٹا دیا گیا ہے۔فیس بک کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا کہ ‘ہماری برادری کے معیارات کسی بھی تنظیم یا افراد کو جرائم اور نفرت کی حوصلہ افزائی سے روکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی شخص تسلسل کے ساتھ نفرت پھیلانے والے مواد کو جاری کررہا ہو تو ہم اس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، پوسٹ کرنے کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کرنے اور آخری حد میں پیج کو ہٹادیا جاتا ہے’۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Facebook removes page of buddhist bin laden for spreading hate against rohingya muslims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply