پاکستان ایف16طیارے ہندوستان پر حملوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے: امریکی اراکین پارلیمنٹ

واشنگٹن: امریکہ کے کئی معروف اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت کے اوبامہ انتظامیہ کے فیصلے پر سخت تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ طیارے دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے نہیںبلکہ ہندوستان کے خلاف استعمال کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے اوبامہ انتظامیہ کو تلقین بھی کی کہ وہ پاکستان و ایف 16طایرے فروخت کرنے کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ میٹ سالمن نے کہا کہ ”مجھ سمیت کئی کانگریس اراکین نے ان طیاروں کی فروخت کا موقع اور فیصلہ دونوں پر سنجیدگی سے سوال اٹھائے ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی اور یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ یہ ایف 16 طیارے پاکستان کے کہنے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ ہندوستان اوریگر علاقائی طاقتوں کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کی ایشیا وبحرالکاہل سب کمیٹی کے طلب کردہ افغانستان اور پاکستان پر کانگریس کے اجلاس میں جس میں پاکستان اور افغانستا ن پر خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ اولسن نے اوبامہ انتظامیہ کی نمائندگی کی،کئی اراکین پارلیمنٹ سالمن کے ہم خیال تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: F 16 fighter jets sold to pakistan could be used against india us lawmakers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply