بلخ میں ممبر پارلیمنٹ کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکہ میں5ہلاک14زخمی

کابل: افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ میں ایک بم دھماکہ میں کم ا زکم 5افراد ہلاک اور14دیگر زخمی ہوگئے۔صوبائی پولس سربراہ عبد الرزاق قادری نے کہا کہ یہ دھماکہ خلم ضلع میں ایک سڑک کنارے بچھائے گئے دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ ممبر پارلیمنٹ اسد اللہ شریف کو بنا کر اس وقت کیا گیا جب وہ اس علاقہ سے گذر رہے تھے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس دھماکہ میں ان کا کیا ہوا۔فی الحال طالبان انتہاپسندوں سمیت کسی بھی تنظیم یا گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
صوبائی کونسل کے سربراہ محمد افضال حبیب نے چینی خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کو بتایاکہ اس حملہ میں اسد اللہ شریف کو تو کوئی گزند نہٰں پہنچی لیکن ان کے محافظ تن زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosion targets afghan lawmaker in balkh 4 killed 14 wounded in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply