ترک صوبہ ہکاری میں بم دھماکہ،چار فوجی ہلاک،چار زخمی

دیار باقر،ترکی:(رائٹر)جنوب۔مشرقی ترکی میں ایران کی سرحد کے نزدیک بدھ کی صبح کرد باغیوں کے ذریعہ فوج کی ایک گاڑی میں کئے گئے بم دھماکے کی زد میں آنے سے چار فوجی جوان مارے گئے اور چار زخمی ہوگئے۔ ہکاری صوبے کے گورنر کے دفترسے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ یکسے کووا ضلع میں ہوئے اس حملے کے پیچھے کردستان ورکرس پارٹی(پی کے کے) کے باغیوں کا ہاتھ ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے والی جگہ پر بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں بھیجی گئی ہیں۔گورنر کے دفتر کے مطابق زخمیوں کا نزدیکی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پی کے کے کے ذریعہ 1984 میں علیحدگی پسند مہم شروع کئے جانے کے بعد سے 40ہزار سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔ اس تنظیم کو ترکی ،امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ قرار دے دیا ہے۔حکومت اور پی کے کے کے درمیان امن مذاکرات میں خلل آنے کے بعد سے جولائی 2015 میں جنگ بندی ختم ہوگئی تھی اور خصوصاً کرد اکثریتی جنوب مشرق میں اس کے بعد نئے سرے سے چھڑی لڑائی میں ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosion in hakkari 4 soldiers were martyred in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply