قاہرہ کے مضافاتی علاقہ کی ایک عمارت کے پارک میں دھماکہ ایک ہلاک، تین زخمی

قاہرہ: مصر میں قاہرہ کے نواحی علاقہ المعادی میں ہوئے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور اس کی بیوی اور دو بیٹے زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ جو شخص ہلاک ہوا وہ ایک عمارت کا گارڈ تھا جسے اس عمارت کے باغ کی صفائی کرنے کے دوران ایک لوہے کی شے پڑی مل۔
اس نے اسے لوہے کی چیز کو جیسے ہی اٹھایا ایک دھماکہ ہوا جس میں گارڈ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کی بیوی اور دو بچے جو اس کے قریب ہی تھے زخمی ہو گئے۔ اس دھماکے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosion in cairo suburb kills one injures three in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply