غیر ملکی افواج کا انخلا ہی افغانستان میں امن کی ضمانت: ایران

تاشقند: ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہاں افغانستا ن پر امن کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں بھی افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کو شکست ہوئی اور مستقبل میں بھی غیر ملکی فوجوں کو وہاں کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔
عراقچی نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کے باعث ہی جنگ ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایران افغان حکومت کے امن عمل میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ان حالیہ ریمارکس کا، جس میں انہوں نے مسلح مخالف گروپوں کو افغانستان میں امن مذاکرات میں مدعو کیا ہے، خیر مقدم کیا اور اسے ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے افغانستان میں ہورہی جنگ میں ملوث تمام فریقوں کو ایک سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا۔
ازبکستان کے دارالخلافہ تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں افغانستان میں امن کو مدنظر رکھتے ہوئے امن عمل، سیکورٹی تعاون اور علاقائی تعلقات پر خاص توجہ دی گئی۔

Title: exit of foreign troops prelude to afghanistan peace iran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply