برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا کو بدعنوانی کے معاملہ میں دس سال کی سزائے قید

ساؤ پاؤلو:برازیل کے سابق صدر لوئز انشیو لولا ڈی سلوا کو بدعنوانی اور منی لانڈرگ کے معاملے میں مجرم پائے جانے کے بعد تقریباً 10 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ 71 سالہ لولا کو یہ سزا سرکاری تیل کمپنی پیٹروبراس میں غبن اور رشوت لینے کے مجرم پائے جانے کے بعد سنائی گئی ہے۔ بدعنوانی کے مزید چار مقدمات کا سامنا کر نے والے لولا سزا کے خلاف اپیل کرکے جیل سے باہر رہ سکتے ہیں۔ قریب سات سال پہلے اقتدار چھوڑنے والے لولا کی ان سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے لئے پوری دنیا نے تعریف کی تھی۔
سابق صدر لولا کو ساؤ پاولو میں ایک اپارٹمنٹ کی خریداری اور اس کی ساخت میں تبدیلی کرنے اور املاک کے اعلان میں بے ضابطگی کا مجرم پایا گیا ہے۔ بائیں بازو کے سیاستدان لولا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہ چکے ہیں۔ لولا کی قانونی ٹیم نے ایک بیان میں کہا، ”وہ بے قصور ہیں اور وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ گزشتہ تین برسوں سے لولا کو سیاسی مقصد سے پھنسایا جا رہا ہے۔ ایسی کوئی کافی شہادت نہیں ہے جس سے وہ مجرم ثابت ہوتے ہوں“۔ کورٹ کے اس فیصلے سے اب لولا کے سیاسی کیریئر ختم ہونے کا امکان ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے انہیں زمین کا سب سے زیادہ مقبول سیاستدان بتایا تھا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex president of brazil sentenced to nearly 10 years in prison for corruption in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply