سابق امریکی صدر جارج بش اور اہلیہ اسپتال میں داخل

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر جارج بش اور ان کی اہلیہ کو کل اچانک ہیوسٹن میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مسٹر بش کو نمونیہ کے عارضہ کے باعث اسپتال میں داخل کای گیا تھا۔ فی الحال وہ ہوسٹن اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔ مسٹر بش کے دفتر کے چیف آف اسٹاف جین بیکر نے بتایا کہ 92 سالہ سابق صدر کی حالت مستحکم ہے اور ان کی سانس کی نلی صاف کر دیے جانے کے بعد وہ سکون محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بش کو اگلے دو دنوں میں اسپتال سے چھٹی مل جانے اور ان کے گھر آ جانے کی امید ہے۔
مسٹر بش امریکہ کے سب سے بزرگ بقیدحیات سابق صدر ہیں۔ 2015 میں گر نے کی وجہ سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد انہیں قریب ایک ہفتے تک اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا تھا۔ وہ پارکنسنس بیماری کی ایک قسم میں مبتلا ہیں اور چلنے پھرنے کے لئے وہیل چیئر کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جمعہ کو حلف لینا ہے۔ تاہم مسٹر بش اور ان کی بیوی نے خراب صحت کی وجہ سے پہلے ہی حلف کی تقریب میں آنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔مسٹر بش کی اہلیہ اور امریکہ کی سابق خاتون اول باربارا بش کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انکو بدن درد اور کھانسی کی شکایت کے بعد احتیاطا ً اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex president george h w bush moved to intensive care wife hospitalised in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply