ہندوستان ’آزادی دلانے والے “کا کردار اد کرے اور مالدیپ میں فوجی مداخلت کرے:محمد نشید

کولمبو/مالے: جلا وطن سابق صدر محمد نشید نے چین کو جس نے فوجی مداخلت کی مخالفت کی اور بحران دور کرنے کے لیے مذاکرات کی تلقین کی ہے، لعنت ملامت کرتے ہوئے ہندوستان سے کہا ہے وہ ”آزادی دلانے“ کا رول ادا کر ے اور مالدیپ میں جاری سیاسی بحران دور کر نے کے لیے فوجی مداخلت کرے۔
نشید نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ کہنا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرو در اصل بغاوت کو طول دینا ہے جو افرا تفری پھیلنے کا موجب بن سکتی ہے۔مالدیپ کے باشندے ہندوستان کے رول کو مثبت طور پر لیتے ہیں ۔1988میں وہ آئے بحرنا دور کیا اور چلے گئے۔
وہ قابض نہیں ہیں بلکہ آزادی دلانے والے ہیں۔ اسی لیے مالدیپ کے باشندے ہندوستان کو تک رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex maldives president snubs china asks india to play role of liberators in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply