بریگزیٹ سے یورپی یونین کو کم برطانیہ کو نقصان زیادہ ہے:اعلیٰ سفات کار

بیجنگ: یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی سفارتکار نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے باہر ہونے کے فیصلے سے یونین سے زیادہ خود برطانیہ کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے علاحدہ ہونے (بریگزٹ) کا عمل بھی انتہائی پیچیدہ ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے یہاں شنگھوا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آج یہ بات کہی۔ محترمہ مو گیرینی نے کہا کہ “اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے سے ہم ایک اچھا ساتھی کھو دیں گے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہم سے کہیں زیادہ نقصان خود برطانیہ کو ہوگا۔ اس کو یورپی یونین سے الگ ہونے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑے گی اور یہ عمل آسان نہیں ہے”۔
انہوں نے کہا کہ “میرے لئے اس یونین کے تمام ممالک کی اہمیت برابر ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ ایک ملک کسی شعبے میں مہارت رکھتا ہے تو دوسرا ملک کسی دوسرے شعبے میں ہنرمند ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم سے کہیں زیادہ برطانیہ کو نقصان پہنچے گا”۔ محترمہ مو گیرینینے کہا کہ برطانیہ کے انخلاء کے بعد بھی یورپی یونین برقرار رہے گی اور یہ دنیا کی پہلی منڈی اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بھی بنی رہے گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مے نے گزشتہ ماہ بریگزٹ کا اعلان کرکے اس کی رسمی شروعات بھی کر دی ہے۔ محترمہ ٹریسا مے نے کہا تھا کہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہے۔ عام انتخابات کے بعد جون میں یورپی یونین سے الگ ہونے کا عمل شروع ہو گا جو آئندہ دو سال میں مکمل ہوجائے گا۔ یورپی یونین سے برطانیہ کے علاحدہ ہونے سے چین کو سخت نقصان ہو گا کیونکہ وہ اس کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے، اس لئے چین میں مایوسی اور تشویش کا ماحول ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eus top diplomat says britannia will suffer more than eu in brexit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply