یورپی یونین دہشت گردی مخالف جنگ میں فرانس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے :ڈونالڈٹسک

اولان بتور: فرانس کے نائس شہر میں ہوئے ایک ٹرک حملہ کے بعد یوروپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا کہ یوروپ تشدد اور نفرت کے خلاف لڑائی میں فرانس کے لوگوں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہے۔
فرانس کے نائس شہر میں ہوئے ایک ٹرک حملے میں کم از کم 75 لوگ مارے گئے ہیں۔ مسٹر ٹسک نے کہا کہ یوروپ فرانسیسی سرکار کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔بلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈئر اینڈرس نے اس حملے کو ”وحشیانہ “بتایااور مارے گئے لوگوں کے تئیں افسوس ظاہر کیا۔ دونوں لیڈر منگولیائی راجدھانی میں ایک علاقائی سربراہ کانفرنس کے موقع پر بول رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: European union stands with france for its war against terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment