یروشلم فلسطین اور اسرائیل کا مشترکہ دارالخلافہ بنایا جائے:یورپی یونین

برسلز :یورپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی امور خارجہ کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگرینی نے فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ محمو د عباس کو یقین دہانی کراتی ہیں کہ یورپی یونین یروشلم کو اسرائیل اور فلسطین کے مشترکہ دارالحکومت کے ساتھ دو ملکی حل کی خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ جو ریاستیں بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں، انہیں اس پر غور کرنا چاہیے۔ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ یورپی یونین فوری طور پر فلسطینی ریاست کو قبول کرے۔
P:اور اسے قبول کرنے سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی، ہم مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور فلسطینیوں کی ان کی سرزمین پر دوبارہ واپسی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: European union jerusalem must be shared capital of israeli and palestinian states in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply