برفانی طوفان کی مغرب میں تباہ کاریاں جاری،اب تک45 افراد ہلاک

پیرس:(ایجنسی) برفانی طوفان کی مغرب میں تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جب کہ موسم کی شدت اور مختلف حادثات میںاب تک45 افراد ہلاک ہوگئے۔
سائبیریا سے آنے والی سرد ہواؤں کے وجہ سے یورپ بھر میں موسم شدید سرد ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ملک برطانیہ کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو چکا ہے جس کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سیکڑوں ٹرینیں اور پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ انگلینڈ اور ویلز کے سیکڑوں اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔ برفباری سے جہاں مشکلات پیدا ہورہی ہیں وہیں لندن کے بہت سے شہری اسے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔
فرانس اور بیلجیئم میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ کروشیا میں ریکارڈ برف باری سے درجہ حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
یورپی ملک اسپین میں بھی سرد موسم نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ ہالینڈ میں بھی دریا اور نہریں جم گئی ہیں۔جرمنی کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا ہے جبکہ فرانس اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں موسم کی شدت اور مختلف حادثات میں 45افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپ کے علاوہ چین کے شمالی حصوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Europe braced for fresh blizzards as deadly ice blast strands travellers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply