دہشت گردتنظیم حماس کو بلیک لسٹ میں برقرار رکھا جائے:یورپی یونین عدالت

لکسمبرگ: یورپی یونین کی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں بنائے رکھا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے سال 2014 میں دیئے جنرل کورٹ کے اس خیال کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ 28 ممالک میں حماس کی املاک پر قبضہ کرنے اور اس کے اراکین کے سفر پر پابندی عائد کرنے کے کافی ثبوت نہیں تھے۔
عدالت عظمیٰ نے تسلیم کیا ہے کہ جنرل کورٹ میں سماعت ٹھوس قانونی دلیلوں کی بجائے میڈیا اور انٹرنیٹ کی خبروں کی بنیاد پر ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eu top court keeps hamas on terror blacklist in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply