سعودی عرب پر اسلحہ پابندی عائد کی جائے:یورپی پارلیمنٹ

بروسلز: یوپری پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب پر اسلحہ در آمد کرنے کی پابندی لگائی جائے ۔اس نے برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی یونین حکومتوں سے کہا کہ ایک ایسے ملک کو جس پر یمن میں غیر فوجیوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے ،اب اسلحہ فروخت نہیں کرنا چاہئے۔یورپی یونین قانون سازوں نے، جنہوں نے پابندی لگانے کے حق میں بڑے جوش و خروش سے ووٹ دیا،کہاکہ گذشتہ سال مارچ میں جب سے سعودی فوجوں نے یمن میں فوجی کارروائی شروع کی ہے اس وقت سے اب تک برطانیہ سعودی عرب کو 3بلین ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ فروخت کر چکا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق جب سے سعودی قیادت والے اتحاد نے یمن کی جنگ میں شمولیت اختیار کی ہے یمن میں اس وقت سے اب تک جو 6ہزار افراد مارے جا چکے ہیں ان میں سے کم و بیش نصف غیر فوجی ہیں۔یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ محض انسانیت کے ناطے یہ پابندی لگوانا چاہتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eu parliament calls for arms embargo on ksa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply